تنہا تو یہی یارم | تاریک دنوں میں ربّ کے ساتھ قرآن کے ذریعے ایک مکالمہ

 تاریک دنوں میں ربّ کے ساتھ قرآن کے ذریعے ایک مکالمہ 🤲🏻💦 



کہا: بہت مشکل میں ہوں۔ 


🪔جواب ملا: إنَّ مَعَ العُسْرِ يُسْراً 

{بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانیاں ہیں۔ انشراح:5}


کہا: مشکل آسانیوں سے بڑی ہو گئی ہے۔ 


🪔جواب ملا: هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ 

{وہ میرے لیے آسان ہے۔ المریم 9}


کہا: کیسے ٹھیک ہو گا سب؟


🪔جواب ملا: إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ  

{وہ (اللہ) تو جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کاکام بس یہ ہے کہ اسے حکم دے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے ۔ یس 84}


کہا: جسمانی تکالیف کا کیا ہو؟


🪔جواب ملا: رب سے کہو: أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ

{مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تُو ارحم الراحمین ہے ۔ الانبیاء 83}


کہا: خوف و رنج نے گھیر لیا ہے۔


🪔جواب ملا: پڑھو حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ

{ ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہی بہترین کار ساز ہے ۔ آل عمران: 173}


کہا: ہر طرف اندھیرا ہے ۔


🪔جواب ملا: مچھلی کے پیٹ سے زیادہ نہیں۔ تم پڑھو: لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَکَ ٭ۖ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ 

{نہیں ہے کوئی خدا مگر تو ، پاک ہے تیری ذات ، بے شک میں نے قصور کیا ۔ الانبیاء: 87}


کہا: دل کا سکون چاہیے۔ 


🪔جواب ملا: صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا 

{تم ان (حضرت محمد ص) پر درود و سلام بھیجو۔ الاحزاب 56 }


کہا: کوئی سننے اور سمجھنے والا میسر نہیں۔ اکیلے پن کا خوف لاحق ہے۔


🪔جواب ملا: لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیْ مَعَكُمَاۤ اَسْمَعُ وَ اَرٰى 

{تم ڈرو نہیں ، بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں میں سن رہا ہوں اور دیکھ بھی رہا ہوں ۔ طہٰ:46}


کہا : اللہ! میرے معاملات لوگوں کے حوالے نہ کیجیے۔ 


🪔جواب ملا: پڑھو وَ اُفَوِّضُ اَمۡرِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ ؕ

{ میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں المومن:44}


کہا: دنیا کی متاع آپ کی خاطر چھوڑ دی۔ 


🪔جواب ملا : وَ مَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَةَ وَ سَعٰى لَهَا سَعْیَهَا وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓىٕكَ كَانَ سَعْیُهُمْ مَّشْكُوْرًا❤️

{اور جو آخرت کا خواہشمند ہو اور اس کے لیے سعی کرے جیسی کہ اس کے لیے سعی کرنی چاہیے ، اور ہو وہ مومن ، تو ایسے ہر شخص کی سعی مشکور ہوگی ۔ الاسراء 19}


کہا: دل کو مزید تسلی دینے والی پیاری سی بات کہہ دیجیے۔ 


🪔جواب ملا: وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی

{ اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے۔ والضحٰی: 5} ❤️


کہا: میرے لیے کوئی راہ بتا دیجیے جو آسانیوں کی جانب لے جائے۔ 


🪔جواب ملا: کہو رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا وَ اِنۡ لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَنَا وَ تَرۡحَمۡنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ 

{اے ربّ! ہم نے اپنے اوپر ستم کیا ، اب اگر تو نے ہم سے درگزر نہ فرمایا اور رحم نہ کیا تو یقیناً ہم تباہ ہو جائیں گے ۔ الاعراف:٢٣}


اور اللہ کی ناراضگی سے بچنے کی تدبیر کرو۔ 

وَمَن یَتَّقِ اللّٰہَ یَجعَل لَہ مَخرَجاً 


{جو کوئی اللہ سے ڈرتے ہوئے کام کرے گا اللہ اس کے لیئے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر دے گا ۔ الطلاق:٢) 


اور ______ میں نے جانا کہ یقیناً اللہ سے بہتر دلوں کو سنبھالنے والا کوئی نہیں! 💦


بنتِ سحر

Post a Comment

0 Comments

Do you have any doubts? chat with us on WhatsApp
Hello, How can I help you? ...
Click me to start the chat...