*📖 سلسلـــه خلاصـــة القـــــرآن📖*
*✒ قـــرآن مجیــد کو سمجھـ کر پڑھنــا کیـوں ضــروری ہــے؟*
*♦️لَقَدْ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكُمْ كِتٰبًا فِيْہِ ذِكْرُكُمْ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ*
ترجمہ: تحقیق ہم نے تمہاری طرف ایسی کتاب بھیجی ہے جس میں تمہارا ہی ذکر ہے کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے۔
*📒(الانبیاء - آیتـــ 10)*
*♦️وَلَقَدْ جِئْنٰہُمْ بِكِتٰبٍ فَصَّلْنٰہُ عَلٰي عِلْمٍ ہُدًى وَّرَحْمَۃً لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ•*
ترجمہ :اور یقینا ہم نے ان کے پاس ایک ایسی کتاب پہنچا دی ہے جس میں اپنے علمِ کامل سے ان کے لئے ہدایت اور رحمت کے حصول کی باتیں صاف صاف بیان کر دی گئی ہیں۔
*📒( الاعراف ، آیتـــ 52)*
*ذرا غور کیجئے !* ہماری حقیقت و حیثیت کیا ہے ہم دنیا میں کیوں بھیجے گئے اور ہمارا دائمی ٹھکانہ کہاں ہے؟ اپنے خالق و رب کے متعلق ہماری صحیح معلومات کیا ہیں ۔ والدین ‘ اولاد ‘ میاں بیوی اور رشتہ داروں اور دوسروں کے ساتھ ہمارے تعلقات کیسے ہونا چاہئے ۔ یہ اہم امور ہیں جو قرآن کو سمجھ کر پڑھے بغیر معلوم نہیں کر سکتے۔ غور کیجئے ان آیات پر۔
*♦️وَیَہْدِیْٓ اِلَیْہِ مَنْ یُّنِیْبُ•*
جو اللـــہ کی طرف ہدایت کیلئے رجوع ہوتا ہے اسی کو اللہ تعالیٰ ہدایت دیتا ہے۔
*📒(الشوریٰ ، آیتـــ 13)*
*✒️ سلسلـــه شروع کرنے سے پہلے کچھ اہم باتیں :*
• یہ سلسله *"قــرآن اکیـــــڈمی"* کی ڈائریکٹر معلمہ غزالہ ناصر نے اپنے اساتذہ مفتی معاویہ محبوب صاحب اور مفتی رضوان صاحب کی زیرِ نگرانی و رہنمائی میں لکھا ہے۔
• یہ قــرآن پاک کا خلاصه (دریا کو کُوزے میں بند کرنا) ہے تفسیر نہیں ہے لیکن ان شاء اللہ اس خلاصہ کو پڑھنے کے بعد جب بھی آپکو تفسیر پڑھنے کا موقع ملے گا تو آپ کیلیے قرآن پاک کو سمجھنے میں بہت آسانی ہوگی۔
• ہفتے میں ایک پارے کا خلاصہ بھیجا جائے گا اور ہر پارے کے آخر میں ایک آسانی اور چھوٹی مشق بھیجی جائے گی۔ مشق بھیجنے کا اور حل کروانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ نے جو کچھ پڑھا وہ ازبر ہوجائے ۔۔۔
• مشق حل کرنا ضروری ہرگز نہیں ہے جو طالبہ / ممبر مشق حل کرنا چاہتی ہیں اور سیکھنے کیلئے سیریس ہیں وہ ہمارے ساتھ مشق والے گروپ میں ایڈ ہوسکتی ہیں۔۔
🤲🏼 دعا ہے اللــہ رب العزتـــ ہمارے ان گروپس سے حق کے سوا کچھ نا پھیلائے ہمارے اوقات میں برکت ڈالیں اور اس کام کو ہمارے لئے آخرت کا بہترین سامان بنا دے۔۔۔
آمیــــن ثم آمین🌷
*✒️ پیشــــکش : اصــلاحـی ناولــــز اور تحــــریریں📚*
0 Comments